4 آگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر لاڑکانہ ڈویژن بھر میں پولیس کی جانب سے پروقار تقاریب منعقد، شہداء کی خدمات کو خیراج عقیدت پیش کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 17:03

4 آگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر لاڑکانہ ڈویژن بھر میں پولیس کی جانب سے پروقار تقاریب منعقد، شہداء کی خدمات کو خیراج عقیدت پیش کیا گیا
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شہزاد علی خان) یوم شہداء پولیس کے موقع پر کورونا ایس او پیز کے تحت پولیس ہیڈ کوارٹرز لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی ہیڈ کوارٹر و دیگر پولیس افسران کی شرکت کی، تقریبات کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا تقریب میں شہداء پولیس کو سلامی پیش کی گئی جس کے بعد ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی نے شہداء کے اہل خانہ سے گھروں میں جا کر ملاقات کی مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات دیے، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ پولیس شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم پولیس کی خدمات کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں، پولیس کے غیرت مند سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، محکمہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے کڑے وقت میں پولیس کے ان تمام خاندانوں کے دکھ سکھ میں ساتھ ہیں

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں