گڑھی خدا بخش بھٹو میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر مبینہ حملے کے معاملے پر پولیس نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے 11 کارکنان سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان منگل 7 ستمبر 2021 17:49

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) بھٹو خاندان کے ابائی گائوں گڑھی خدا بخش بھٹو میں تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیجانب سے جلسہ کرنے کے معاملے پر 5 ستمبر کی شب سیف اللہ ابڑو کے جلسہ گاہ کی جانب آتے قافلے کو مبینہ طور پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے روکا گیا تھا جس پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی تاہم واقع کے 20 گھنٹوں بعد گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس کی جانب سے سرکاری مدعیت پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے 11 کارکنان کو نامزد کرنے سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف  جھگڑے، ہوائی فائرنگ اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں  پولیس نے معقف اختیار کیا ہے کہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں پی ٹی آئی کے جلسہ آرگنائزر خالد لغاری کے گھر کے باہر جلسہ کے لیے سامان اتارتے وقت دیگر افراد کیجانب سے جلسہ کرنے پر اعتراض کیا تو جھگڑا ہو گیا، تاہم  جب پولیس نے خالد لغاری سے جلسہ کا اجازت نامہ مانگا تو اس کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا، جبکہ پولیس کی موجودگی میں فریقین کے ہاتھوں میں اسلحہ، ڈنڈے بھی موجود تھے تلخ کلامی بھی کی گئی اور ایک فریق کی جانب سے 4 ہوائی فائر بھی کیے گیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں