لاڑکانہ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 1 ستمبر 2017 17:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایات پر انچارج سی آئی اے انسپکٹر غلام مزمل سومرو اور انچارج ریپڈ ریسپانس فورس انسپکٹر مظہر علی کنگو کی سربراہی میں پولیس کا مختلف علاقوں بس اڈوں، ریلوے اسٹیسن، مسافر خانوں اور چھوٹے بڑے ہوٹلوں پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کا کرمنل رکارڈ چیک کیا جارہا ہے اگر وہ بے گناہ ثابت ہوئے تو انہیں آزاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد راشد ہدایت، اے ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان اور ڈی ایس پی یار محمد رند کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورا کرتے ہوئے عید کے موقع پر امن امان کے صورتحال کا جائزہ لیا جہاں پر شہریوں نے پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے کہا کہ زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں پر شکایت درج کیا جائے تاکہ ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے حوالے سے لاڑکانہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور جامع تلاشی کآ سلسلا شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں