بے نظیر قتل کیس، فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے، نثار کھوڑو

نوازشریف کی نااہلی سے قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی اس فیصلے سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ ہے،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 5 ستمبر 2017 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے، جمہوریت پر شب خون مارنے کا وقت ختم ہوچکا۔

(جاری ہے)

منگل کو لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی اس فیصلے سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت چل رہی ہے اور اسے چلتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مقررہ وقت پر ہی انتخابات کی خواہش مند ہے کیونکہ اب جمہوریت پر شب خون مارنے کا وقت گزر چکا ہے، پیپلزپارٹی کی خواہش ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ معلوم نہیں نوازشریف کی ملک واپسی کب ہوگی تاہم پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ہر اتحاد کا مقابلہ کرے گی، بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں