لاڑکانہ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر یاںاور تبادلے

منگل 31 اکتوبر 2017 18:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر اور تبادلے کردیئے ہیں جن میں سب انسپیکٹر عبدالحمید سانگی کو ایس ایچ او حیدری تعینات کرتے ہوئے وہاں سے سب انسپیکٹر اسلم پرویز ابڑو کو چھٹی پر روانہ کردیا گیا، رشید وگن تھانہ پر سب انسپیکٹر علی حسن مغیری کو ایس ایچ او تعینات کرتے ہوئے وہاں سے سب انسپیکٹر ذوالفقار علی لاشاری کو پولیس لائین رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق سب انسپیکٹر احمد علی اوڈھو کو ایس ایچ او ماہوٹہ تعینات کرکے وہاں سے سب انسپیکٹر اقبال احمد کاندھڑو کو پولیس لائین رپورٹ کرنے اور گڑھی خدابخش بھٹو تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر منٹھار علی عمرانی کو پولیس لائین میں رپورٹ کرتے ہوئے وہاں پر انسپیکٹر اصغر علی بروہی ایس ایچ او تعینات کردیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں