لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،3مطلوب ملزمان سمیت 6گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 6 جنوری 2018 17:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان اور تین جواریوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم نور گوپانگ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے اغوا نے مطلوب ملزم ساجد تنیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، سچل پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزم طارق چنہ کو جبکہ تعلقہ پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں الطاف، حمید اور منیر مستوئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں