حکومت آزادکشمیر، KORTاور لبیک فاؤنڈیشن کے تعاون سے متاثرین سیلاب کیلئے امداد کاسلسلہ جاری

بدھ 31 اگست 2022 16:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2022ء) حکومت آزادکشمیر، KORTاور لبیک فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کے 1700 خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاگیاہے۔اس موقع پرممبرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری زکوة وعشر مولانا محمدپیر مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی وآبادکاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

کشمیرسے آکر پاکستان میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کامقصد اخوت کے رشتیکومضبوط کرنا ہے۔ حکومت آزادکشمیر، KORTاور لبیک فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کاسلسلہ جاری ہے۔ لاڑکانہ،رتوڈیرواورقمبرشہدادکوٹ کی1700 خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سیلاب متاثرہ بھائیوں کی بحالی وآبادکاری کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

گزشتہ روز لاڑکانہ کی ڈویژن کے علاقہ رتوڈیرومیں سیلاب کے متاثرہ 1700 خاندانوں میں حکومت آزادکشمیر، لبیک فاؤنڈیشن اور KORT کے تعاون سے راشن تقسیم کیاہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے راشن کے بعد دوسرے مرحلہ میں آبادکاری کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے بتایاکہ آزادکشمیربھر میں پاکستانی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ آنیوالے دنوں میں متاثرین کی بحالی وآبادکاری کاکام تیزی سے جاری رہے گا۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں بتایاکہ حکومت آزادکشمیر ریاست میں سیلاب سے ہونیوالے نقصان کے ازالہ کیلئے بھی پلان ترتیب دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں