لاڑکانہ: پوسٹ مارٹم میں تاخیر کیوں کی ڈاکٹر کی کلینک میں نامعلوم ملزمان کی توڑ پھوڑ

منگل 8 مارچ 2022 12:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2022ء) چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار کے کلینک پر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق 3 حملہ آوروں نے ڈاکٹر عبدالستار کی کلینک میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ حملہ مجھے خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے، 2 افراد کے پوسٹمارٹم میں تاخیر پر مشتعل افراد نے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈاکٹر کے بجائے حملہ آور مجھ پر مشتعل ہوگئے تھے، میرا کام ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگانا ہے، پوسٹمارٹم کرنا نہیں۔ڈاکٹر عبدالستار نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کو شناخت کرلیا ہے جبکہ پولیس اور اعلی حکام کو واقعے کی اطلاع دیدی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں