لاڑکانہ،محمد رمضان بھٹو کے انتقال پر پی پی پی رہنما ئوں کی تعزیت

منگل 24 مئی 2022 16:13

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید سہیل عابدی ، شہنیلہ خانزادہ ، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان ، عبدلمنان قائم خانی، نے پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر غلام حسین بھٹو کے بھائی محمد رمضان بھٹو، گھوٹکی شعبہ خواتین کی صدر صبیحہ خانم بھٹو کے جیٹھ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غلام حسین بھٹو اور صبیحہ بھٹو کے نام تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

(جاری ہے)

انہیں کروٹ کروٹ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور پسماندگان کو صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں