ضلع جیکب آباد کے 3 افسران سمیت 4 اہلکاروں کو اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب خان کے مطابق اسمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ڈی آئی جی ناصر آفتاب خان

Tariq Mahmood Durrani طارق محمود درانی ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:05

لاڑکانہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب خان کی جانب سے ضلع جیکب آباد میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر سخت نوٹس۔ڈی آئی جی جناب ناصر آفتاب خان نے سی آئی اے انچارچ جیکب آباد انسپکٹر مزمل سومرو۔ایس ایچ او صدر تھانہ منظور ڈومکی۔انچارج شمبھے شاہ پولیس چوکی منظور سومرو۔

(جاری ہے)

اور اے ایس آئی زاہد اعوان کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹاکر شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے رینج آفیس لاڑکانہ میں کلوز کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب خان کے مطابق اسمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث کسی بھی پولیس کے افسر یا اہلکار کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ایسے اہلکاروں سے کوئی رعایت برتی جائے گی محکمے میں  کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں