کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوئی، حلیمہ بھٹو

جمعہ 20 جولائی 2018 00:01

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے 200 پر امیدوار حلیمہ بھٹو نے کہاہے کہ وہ کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوئیں ، وہ اپنی انتخابی مہم زور و شور سے چلا رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حلیمہ بھٹو نے بتایا کہ وہ راشد محمود سومرو کی حمایت نہیں کریں گی اور پارٹی کا فیصلہ تحفظات کے ساتھ منظور ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ تو پارٹی نے مستعفی ہونے کے لئے کہا اور نہ میں کسی کے حق میں مستعفی ہوئی ہوں، اگر پی ٹی آئی نے مجھے مستعفی ہونے کا کہا تو میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گی۔انہوںنے کہاکہ میری انتخابی مہم بدستور جاری ہے اور عوام میری پذیرائی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار امیر بخش بھٹو ہمارے سردار ہیں اگر وہ مجھے نہیں جانتے تو میں کیا کرسکتی ہوں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں