لاڑکانہ،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

اتوار 12 اگست 2018 14:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو علی گوھر شیخ مارا گیا، ڈاکو علی گوہر شیخ نے 2012 میں ایس ایس پی خیرپور کے تین محافظوں کو شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ایس ولید میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دس لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو علی گوھر شیخ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کاروائی جاری ہے۔ ڈاکو علی گوھر شیخ پر متعدد تھانوں پر تیس سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔ علی گوہر نے دو ہزار بارہ میں ایس ایس پی خیرپور کے تین محافظوں کو شھید کیا تھا ۔ ڈاکو شاہ بیلو کا رہائشی اور مشہور زمانہ ڈاکو نظرو ناریجو اور پٹھان ناریجو کا قریبی ساتھی تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں