لاڑکانہ،ماں کا بیٹیوں کی بازیابی کیلئے ڈی پی سی ایل کے آگے احتجاج

پیر 19 نومبر 2018 21:55

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ماں کا بیٹیوں کی بازیابی کیلئے ڈی پی سی ایل کے آگے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نوری آباد کی مکین عورت رشیدہ جوکھیو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے آگے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 25سال پہلے ان کی شادی ممتاز نوناری سے ہوئی تھی، جس میں سے ان کو دو بیٹیاں ہوئی ہیں، لیکن 8سال قبل ممتاز نے دوسری شادی کرلی، جس کے بعد اس سے طلاق لے لی تھی، جو اس کو برداشت نہ ہوئی، اور انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد رمضان، محمد نواز، منظور علی ار بلاول نوناری کے ساتھ زبردستی ان کی بیٹیاں 18سالہ رخسانہ اور 16سالہ سویرا کو اسلحہ کے زور پر اٹھاکر اغواء کرکے لے گئے ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی پی و ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ ان کے احتجاج اور حقیقت کا نوٹس لیکر بیٹیاں بازیاب کراکر دی جائیں۔

(جاری ہے)

گائوںمٹھو کھوڑو کے مکین ا فراد بشیر کھوڑو ارو عبدالخالق کھوڑو نے احتجاج کے بعد کہا کہ ایس ایس پی منیر کھوڑو نے ان کی 434ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، آئی جی سندھ نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کریں۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں