ڈسٹرکٹ اینڈ جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن نے باقرانی تحصیل میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول احسان واہن کا اچانک دورہ کیا

بدھ 23 جنوری 2019 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن نے سیشن جج نے سول جج اینڈ جڈیشل مجسٹریٹ ڈوکری جمیل مصطفیٰ کے ہمراہ باقرانی تحصیل میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول احسان واہن کا اچانک دورہ کیا جہاں پر اسکول کا مرمتی کام جاری تھا اور اسکول میں طلبہ موجودہ نہیں تھے جبکہ دورے کے دوران مقامی لوگوں نے شکایت کی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود تعلقہ ایجوکیشن آفیسر باقرانی کو سخت ہدایت دی کہ اسکول میں ایک ہفتے کے اندر تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مقرر کرکے کے داخلے کو یقینی بناکر اسکول کھلوایا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاڑکانہ نواب کھوکھر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمینٹری کو طلب کرکے ہدایت کی کیں۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے تعلقہ ہسپتال ڈوکری کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں پر ایم ایس سید امجد شاہ بھی موجود تھے جہاں پر سیشن جج نے مختلف وارڈوں کا دورہ کرکے مریضوں سے ملنے والی سہولیات اور ادویات کے متعلق معلومات لی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات اور بہتر سے بہتر علاج فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں