لاڑکانہ : محکمہ پولیس میں سالوں سے بطور ڈرائیور ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکار سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن سے محروم

ہفتہ 9 فروری 2019 18:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) لاڑکانہ پولیس میں سالوں سے بطور ڈرائیور ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکار سینارٹی کی بنیاد پر پروموشن سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

چند ماہ قبل لاڑکانہ پولیس کے بالا افسران کی جانب سے ڈرائیوروں کی پروموشن کے لیے سنیارٹی لسٹ مرتب کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا تاہم ان کی جانب سے وہ فہرست مسترد کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس کے افسران کو واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ پروموشن نہ ملنے کے باعث ڈرائیوروں میں سخت مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے بطور ڈرائیور ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں گذشتہ کئی سالوں سے پروموشن سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ چند ماہ ہماری پروموشن کے لیے متعلقہ حکام کو فہرستیں بھیج دی گئی تھیں جسے مسترد کردیا گیا ہے اس عمل سے تمام ڈرائیوروں میں سخت مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹی ڈبلیو ٹی سے اپیل کی کہ ہمیں سینیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں