پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی جانب سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 11 جون 2019 20:48

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی جانب سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، اور دھرنا دیا۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی طرف سے آصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف پیپلز سیکریٹریٹ کینیڈی مارکیٹ سے سیکڑو رہنمائوں اور کرکنان کی رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکالی، جو مختلف راستوں بندر روڈ، پاکستانی چوک، جاڑل شاہ روڈ، جناح باغ چوک سے ہوتی ہوئی جب ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس تھے اور وہ ئمران اور نیب چیئرمین پر لعنت کے نعرے بلند کرتے ہوئے رہا کرو، آازاد کرو، زرداری کو آزاد کرو کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

اور ٹائروں کو آگ لگاکر راستے بلاک کردیئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈوکری میں پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم این اے ماہر قانون نظیر احمد بگھیو، پی پی پی ایم پی اے حزب اللہ بگھیو اور دیگر جبکہ باقرانی میں طارق انور سیال، اسلم سیال اور دیگر اسی طرح رتوڈیرو اور نوڈیرو شہروں میں بھی اعجاز لغار ی اور دیگر کی رہنمائی میں ریلیاں نکالی گئیں اور فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور زرداری کی آزادی کے حقوق میں جبکہ گو عمران گو، گو نیب چیئرمین گو کے نعرے لگا رہے تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں