سندھ اب صرف کراچی ضلع پر مشتمل ہے اگر ایساہے تو پھر باقی سندھ کہاںجائے، امیر بخش خان بھٹو

جمعہ 8 نومبر 2019 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیر بخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اب صرف کراچی ضلع پر مشتمل ہے اگر ایساہے تو پھر باقی سندھ کہاںجائے، کیا باقی سندھ کو ٹھیکے پرکسی اور ملک کے حوالے کیا گیا ہی حکومتی رویے سے تو ایسا ہی لگتا ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں اور ہر قسم کے اصلاحی پیکیجز سمیت مکمل توجھ کراچی پر ہے جب کہ دیھی سندھ لاوارث علائقہ غیر بنی ہوئی ہے صرف رتودیرو شھر میں ایچ آئی وی جیسے خوفناک بیماری نے دو ہزا ر سے زائد شھری اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں سے کئی لوگ اس بیماری کی وجھ سے ہلاک ہو چکے ہیںمگر ان پر توجھ دیکر ان کا علاج کرانے کے بجائے حکمران یے کہہ کر ان کے زخموں پر نمک چھنک رہے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بیماری نہیں ہے دوسری جانب سندھ بھر میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے ہزاروں شھری اپنی جانیں گوابیٹھے ہیں یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 2019 جیسے جدید دورمیں صرف ایک ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں مگر حکمران اقتدارکے نشے میں عیاشیاںکرنے میں مصروف ہیں سندھ حکومت میں یہ امید رکھنا کے وہ سندھ کے عوام کی مالکی کرے گی احمقوں کی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے وفاقی حکومت کو آگی بڑھ کر سندھ کے پسے ہوئے عوام کی مالکی کرکے ان کی جانیں بچانا ہونگی مگر افسوس یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی نظر میں بھی سندھ صرف کراچی ہے جب کے باقی پوری سندھ کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں