زرداری اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لانے کی جرأت نہیں رکھتا، قائم علی شاہ شہید بھٹو کو جیل میں چھوڑ کر اسی جگہ چھپ گیا تھا جہاں کوئی اسے ڈھونڈ نہ سکا، پیپلے پولنگ والے دن افسر شاہی کی حمایت سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے جیتتے ہیں، پنجاب، بلوچستان اور سرحد میں تو پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگیا،سندھ میں دھاندلی کرکے الیکشن جیتنے کی امید پر زندہ ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو کاانتخابی جلسہ سے خطاب

جمعرات 9 مئی 2013 20:44

رتوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ زرداری اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لانے کی جرأت نہیں رکھتا، قائم علی شاہ شہید بھٹو کو جیل میں چھوڑ کر اسی جگہ چھپ گیا تھا جہاں کوئی بھی اسے ڈھونڈ نہ سکا، پیپلے پولنگ والے دن افسر شاہی کی حمایت سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے جیتتے ہیں، پنجاب، بلوچستان اور سرحد میں تو پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگیا،سندھ میں دھاندلی کرکے الیکشن جیتنے کی امید پر زندہ ہیں ۔

وہ جمعرات کو عوامی جلسہ عام سے خطاب کرترہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی پانچ سالہ حکمرانی کا حساب کتاب دینے کے بجائے پھر بھٹوؤں کے صدقے ووٹ مانگنا نہ صرف اس بات کا اعتراف ہے کہ زرداری اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لانے کی جرأت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کا یہ کہنا کہ جو پیپلز پارٹی چھوڑ گئے وہ غدار ہیں یہ تو بے شرمی کا اظہار ہے اصل میں اس سے یہ واضح ہے کہ پیپلز پارٹی والے ہی غدار ہیں جو بھٹو شہید پر دو سال مقدمہ چلنے اور آخر میں پھانسی کے وقت بھاگ کر کنوؤں کی طرح سوراخوں میں چھپ گئے اور راولپنڈی جیل کے دروازے پر صرف میں اکیلا ہی کھڑا تھا۔

غدار تو وہ ہیں جو MRD اور خود پیپلز پارٹی میں شہید بھٹو کے جانی دشمنوں اور ضیاء کے حمایتوں سے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھے، غدار تو وہ ہیں جو آج بھی عوام کے خزانے لو لوٹنے اور حرام کی دولت کمانے کے لیے بھٹو شہید اور اس کے فرزند شاہنواز بھٹو کا خون بھلا کر شہید میرمرتضیٰ اور شہید بے نظیر اور شہید بیگم نصرت بھٹو کے قاتلوں کے پیالے بھائی اور ان کے تعبیدار بنے ہوئے ہیں۔

ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ قائم علی شاہ وہ منافاق ہے جو شہید بھٹو کو جیل میں چھوڑ کر اسی جگہ چھپ گیا تھا جہاں کوئی بھی اسے ڈھونڈ نہ سکا اور پیپلز پارٹی کے پہلے 1988 والے دور حکومت میں خود بے نظیر شہید نے نالائق اور نااہل ہونے کی وجہ سے چیف منسٹری سے ہٹایا تھا لیکن زرداری نے اس کو پانچ سال چیف منسٹری کی کرسی پر اسی لئے بٹھائے رکھا کہ وہ ٹپی نامی ایک جانور کے حکم کی تعبیداری کرتا تھا اور خود نام کے وزیر اعلیٰ تھے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور ہمدردوں کو خبردار کیا کہ پیپلے الیکشن صرف پولنگ والے دن افسر شاہی کی حمایت سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کرکے جیتتے ہیں اب پنجاب، بلوچستان اور سرحد میں تو پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگیا ہے اس لئے صرف سندھ میں دھاندلی کرکہ الیکشن جیتنے کے امید پر زندہ ہیں۔ لہذا پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے ایجنٹ اور حمایتی ہوشیاری اور جرأت سے کام لیا تو پیپلے پولنگ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں