لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، قتل اور منشیات مقدمات میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:56

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور منشیات مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے مقتول نادر جلباٹی قتل کیس کے تین مرکزی ملزمان انصار جلبانی، فرید جلبانی اور فرمان جلبانی کو کلاشنکوف، پسٹل، بندوق گولیوں اور کارتوسوں سمیت، شہید الاہی بخش سیال پولیس نے دوران چیکنگ لنک روڈ سے منشیات فروش امان اللہ عرف نانگ چانڈیو کو 5 کلو چرس سمیت، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے بھانو جتوئی لاڑو سے منشیات فروش الہداد ورسانی کو 4 کلو چرس سمیت اور سیہڑ پولیس نے دوران چیکنگ سونو واہ لاڑو سے ملزم خالق سیہڑ کو آدہا پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں