پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف للہ ابڑو کے بھائی گرفتار

گرفتاری ایگزیکٹو انجینئر آفتاب ابڑو کی جانب سے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں عمل میں آئی

جمعرات 20 مئی 2021 17:25

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) پی ٹی آئی کے سینٹر سیف للہ ابڑو کے بھائی رحمت للہ ابڑو کو لاڑکانہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رحمت للہ ابڑو اور پروونشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔گرفتاری ایگزیکٹو انجینئر آفتاب ابڑو کی جانب سے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

آفتاب ابڑو نے رحمت اللہ پر کارِ سرکار میں مداخلت کا، جب کہ رحمت للہ نے آفتاب ابڑو پر رشوت لے کر کروڑوں کے ٹینڈرز منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام لگایا تھا۔سینیٹر سیف للہ ابڑو کا کہنا ہے کہ حملہ ان کے بھائی پر ہوا، اور کارروائی بھی اس کے خلاف کی جارہی ہے۔ لاڑکانہ میں سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی ہورہی ہے۔ گورنر سندھ کو صورتِحال سے آگاہ کردیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں