جلبانی اور کٹوہر قبیلے پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 2 جون 2021 00:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) لاڑکانہ میں جلبانی اور کٹوہر قبیلے میں جاری کشیدگی ختم کروانے کے لیے جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے نے دونوں قبیلوں پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

جرگے نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ فریقین عدالت میں قائم مقدمات واپس لینے کے پابند ہوں گے۔مذکورہ جرگے سے متعلق سنیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ جلبانی اور کٹوہر قبیلوں میں کشیدگی کے دوران اب تک 17 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں