پولیس کی نصیرآباد روڈ پر بڑی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار، 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 4 عدد پسٹلز برآمد

پیر 16 مئی 2022 21:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) پولیس کی نصیرآباد روڈ پر بڑی کارروائی۔ 6 دہشتگرد گرفتار۔ 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 4 عدد پسٹلز برآمد۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ رشید وگن کی حدود بھائی خان گاؤں کے قریب بجلی کے پول کو اڑانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں فراز احم جلبانی ،محمد حنیف جلبانی،فرحان جتوئی،زبیر جلبانی اور امتیاز جلبانی شامل ہیں۔

ملزمان اپنا تعلق ایس آر اے کے اصغر شاہ گروپ سے بتا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے سمیت مزید تفتیش و ضابطے کی کارروائی جاری ۔بجلی کے پول گرانے والے دہشتگردی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز صاحب نے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردیئی

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں