ناصر حسین شاہ کی پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید

مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں، ناصر حسین شاہ

اتوار 24 مارچ 2024 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں، ہم سب مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، اگر ملازمین کا خیال رکھا جائے تو پیپلزپارٹی اداروں کی نجکاری کا سوچ سوچ سکتی ہے۔لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجلی کے بل کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔ناصر شاہ نے کہاکہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیرداخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔انہوں نے پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبروں کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں