لاڑکانہ پولیس کی کارروائی,اشتہاری گرفتار، منشیات برآمد کرلی

پیر 25 مارچ 2024 22:41

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے اشتہاری، مطلوب و منشیات فروش 3 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل، چنگچی رکشہ، گدھا گاڑی اور 2 قیمتی موبائل فونز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے اشتہاری ملزم شاھد کلہوڑو کو، ولید پولیس نے منشیات فروش یاسین کلہوڑو کو آدھا کلو چرس سمیت اور سی آئی اے پولیس نے ملزم منور عیسانی کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب آریجہ پولیس نے قلندر بخش کورکانی کی چوری شدہ گدھا گاڑی، وارٹ ڈنوماچھی پولیس نے عارف لہر سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور دو قیمتی موبائل فونز جبکہ مارکیٹ پولیس نے جناح باغ چوک والے علاقے سے مانجھی چانڈیو کی چوری ہونے والی چنگچی رکشہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے برآمد موٹرسائیکل، چنگچی رکشہ، گدھا گاڑی اور قیمتی موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں