لاڑکانہ: ہولی خوشیوں کا تہوار ہے ، ہندوبرادری ہر سال جوش وخروش سے مناتی ہے ،ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ لاڑکانہ ریجن درشن لعل کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

پیر 25 مارچ 2024 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ لاڑکانہ ریجن درشن لعل نے کہا ہے کہ ہولی ہم سب کا بہت بڑا تہوار ہے ،جسے ہندوبرادری ہر سال جوش وخروش سے مناتی ہے ، ہولی کا تہوار خوشیوں کا تہوار ہے،ہرسال ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی ہندوبرادری اپنے رنگ برنگی مذہبی تہوار ہولی کو بھرپورجوش وخروش کے ساتھ مناتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموار کو ”اے پی پی “ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ درشن لعل نے کہا کہ لاڑکانہ شہر کے مندروں میں ہولی کی تقریبات کا آغاز کردیاگیاہے، ہولی کاتہوار امن، محبت اورخوشیاں بانٹنے کاتہوار ہے ،جوموسم بہار کی آمد پر ہرسال ہندوبرادری بڑے جوش وخروش سے مناتی ہے، ایک دوسرے پررنگ بکھیر کر اپنی محبت کا اظہار کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ سمیتہندو برادری ملک بھر میں پرامن اور اچھے برتا ¶ کے ساتھ رہ رہی ہے، جن کا ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ہوئے 1973ءکے آئین کے مطابق تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ممتاز اور منفرد ملک ہے، جس نے اپنے جھنڈے کے رنگ میں بھی اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم برادری بھی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کے دکھ درد میں شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اور اسی بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔انہوں نے بتایاکہ ہولی کا تہوار محبت اور پیار کا پیغام ہے ،ہولی جھوٹ پر سچ کی ابدی فتح، معاشرے میں بھائی چارے اور تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی علامت ہے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں