لسبیلہ یونیورسٹی میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت داخلے جاری

پیر 13 جنوری 2020 23:49

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) لسبیلہ یونیورسٹی میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت داخلے جاری ہیںلسبیلہ کے نوجوان داخلے کیلئے اپنی درخواستیں 24جنوری تک جمع کراسکتے ہیں لسبیلہ یونیورسٹی کے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام (کامیاب جوان) کے تحت لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمیرین سائنسز میں لسبیلہ کے نوجوانوں کیلئے داخلے جاری ہیں جس میں نوجوانوں کو فنی تعلیم دی جائے گی یونیورسٹی میں لائیواسٹاک ،فارم منیجر،فوڈٹیکنالوجسٹ،ایگری بزنس،ایگریکلچرفارم منیجر،ویٹرنری ٹیکنالوجسٹ میں نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی جائے گی جسکے لیے لسبیلہ کے نوجوان 24جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں