)اوتھل ، بلوچ قبیلے کے بزرگ رہنما مرحوم سردار امام بخش بلوچ ایک ملنسار شفیق انسان تھے ، سیاسی و سماجی شخصیات

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

ًاوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) لسبیلہ کی سیاسی وسماجی شخصیات چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ ،سردار رسول بخش برہ ،ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،وڈیرہ امام بخش مانڈڑہ ،وڈیرہ رفیق لنگاہ ،وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ ،پیر بخش کلمتی ،غلام حسین مانڈڑہ ،نور محمد بلوچ ،غوث بخش مانڈڑہ ،محمد ایوب لنگاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قبیلے کے بزرگ رہنما مرحوم سردار امام بخش بلوچ ایک ملنسار شفیق انسان تھے اور مرحوم کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات تھے اور کراچی کے ساتھ ساتھ ضلع لسبیلہ میں ان کا آنا جانا تھا اور لسبیلہ کے عوام کے ساتھ بھی انکے قریبی تعلقات تھے اور ہر خوشی وغمی میں فوری شریک ہوتے تھے وہ ایک دلیر سیاسی رہنما تھے انہوں نے اپنی زندگی میں لسبیلہ وکراچی کے غریب عوام کی بے پناہ خدمات کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مرحوم سردار امام بخش بلوچ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار امام بخش بلوچ کی وفات سے ہم ایک بہترین دوست رہنما سے محروم ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بابرکت مہینے میں اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم سردار امام بخش بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے صاحبزادے سردار عبدالصمد بلوچ کو اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں