حب پولیس کی کارروائی ،قتل کیس میں مطلوب اشتہار ی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

جمعرات 21 نومبر 2019 21:10

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) حب پولیس کی کاروائی قتل کیس میں مطلوب اشتہار ی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار منشیات برآمد پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی عبدالقادر شیخ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ حب کے علاقہ بھٹ آباد میں چھا پہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے 500 گرام چرس برآمدکرلی مقدمہ درج جبکہ دوسری کاروائی میں حب پولیس کو قتل کے کیس میں مطلوب ملزم رحیم کو گرفتار کرلیا تیسری کاروائی میں پولیس نے چوری کے کیس میں مفرور ملزم شیر دل کو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں