لسبیلہ پولیس کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میںہر اول دستے کا کردار ادا کرنیوالے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوسلامی دی گئی

بدھ 1 اپریل 2020 22:50

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) لسبیلہ پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میںہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سلامی دی گئی، سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس لسبیلہ( ایس ایس پی) پرویزخان عمرانی کی ہدایت پر لسبیلہ پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوتھل میں کرونا وائرس سے نبردآزما ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈکل اسٹاف کو سلامی پیش کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ,ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹرآصف انور شاہوانی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عبدالرزاق رونجھو، تحصیلدار اوتھل ڈاکٹر عبدالسلام پیچوہو بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمران نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ہمیں ان ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس پر فخر ہے جو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نبردآزما ہیںاور ملک وقوم کی خاظر اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر بہت بڑی قربانی دے رہے ہیں اورآپ کی اس محنت قربانی کو تاریخ کے سنہرے الفاظوں میں لکھا جائے گااسی سلسلے میںآج کی یہ تقریب ان ڈاکٹرز,نرسز اور پیرا میڈیکس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے منعقد کی گئی ہے ضلع لسبیلہ کی انتظامیہ اپنے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اس موقع پر DHOلسبیلہ ڈاکٹرآصف انور شاہوانی,ایم ایس DHQہسپتال اوتھل ڈاکٹرعبدالرزاق رونجھو نے تمام ڈاکٹرز,نرسز اور پیرا میڈیکس کی جانب سے ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی اورڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کا اس اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں