‘ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، فوری اقدامات کرتے ہوئے مشینری طلب کرکے راستہ ٹریفک کے لیے بحال کروا دیا

جمعرات 27 جولائی 2023 00:00

ش*لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2023ء) وایارہ کے پہاڑی علاقوں میں جاری بارشوںسے ندی نالوں میآن شدید طغیانی کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے کی اطلاح پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے بروقت اقدام اٹھا لیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ یونس سنجرانی اطلاح ملنے ہر انتظامی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ ایریا پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری اقدامات کرتے ہوئے مشینری طلب کرکے راستہ ٹریفک کے لیے بحال کروا دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ الرٹ اور لوگوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ یونس سنجرانی کا کہنا ہیکہ ہم علاقے نمائندگان سے بھی مسلسل رابطہ میں ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال میں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمہ وقت مشکلات وقت میں ہم ان کے ساتھ رہیں گی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں