شہدائے وطن کو سلام

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لسبیلہ حادثے کو ایک سال مکمل- شہداء کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

منگل 1 اگست 2023 14:00

شہدائے وطن کو سلام
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اگست۔2023ء) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لسبیلہ حادثے کو ایک سال مکمل- شہداء کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ ، پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے،جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا عوامی خدمت کی ایسی ہی بےلوث مثال پچھلے سال ملک میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی یکم اگست 2022 کو لسبیلہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے مشکل میں پھنسے سیلاب متاثرین کی امدادکے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے بریگیڈیر امجدحنیف حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے اور پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے،نومبر 2020 میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدےپر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لئے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں