سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ تعلیم کی خالی ٹیچنگ اسامیوں پر ٹیسٹ کے سینٹر کا اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ دورہ

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:49

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ تعلیم کی خالی ٹیچنگ اسامیوں پر لیئے جانیوالے ٹیسٹ کے سینٹر کا اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ دورہ،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ نے اس دوران کہا کہ امتحان ایک ایسا عمل ہے جس سے اپنے آپ کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے امتحان سے پاس ہو کرنکلنا مستقبل میں کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے سی ٹی ایس پی امتحان میں نقل کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا شروع میں مشکل اور بعد میں آسانی ہے کیوں کہ ایسی پوسٹوں پر تجربہ کار نوجوان بھرتی ہونگے تو وہ آگے معیاری تعلیم کو آراستہ کرینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو کا مرحلہ آج سے شروع ہوچکا ہے اور یہ مرحلہ پرامن سے جاری ہے اور انٹرویو صاف و شفاف طریقے سے ہورہے ہیں سی ٹی ایس پی کے تحت میرٹ پر آنیوالے اساتذہ بلوچستان میں معیاری تعلیم لاسکتے ہیں اور اس سے ہمارے صوبہ میں تعلیم میں دیگر صوبوں کے برابر ہو جائیگا اور تعلیمی معیار بھی بہتر ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس کی مشترکہ طور پر سیکورٹی کے انتظامات بنائے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو چیک کرکے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ترتیب کے ساتھ بٹھایا گیا ہے اس دوران ڈائریکٹر فیصل جمال نے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کو حال میں جاری انٹرویو کے متعلق بریفنگ دی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں