بلوچستان میں تعلیمی بہتری اور تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،غلام علی بلوچ

کلسٹر ہیڈز مروجہ طریقہ کارکے مطابق کام کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کلسٹر ہیڈکا بجٹ منظور نہیں کیاجائیگا،سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان

بدھ 19 فروری 2020 23:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان غلام علی بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیمی بہتری اور تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیںکلسٹر ہیڈز مروجہ طریقہ کارکے مطابق کام کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کلسٹر ہیڈکا بجٹ منظور نہیں کیاجائے گاکلسٹربجٹ ایک امانت ہے اور اسکا غلط استعمال کسی صورت کرنے نہیں دیا جائے گاان خیالات کااظہار انہوںنے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں تعلیمی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اساتذہ درس وتدریس کے عمل کو بہتربنائیں تاکہ طلباء امتحا نات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں سیکرٹری ایجوکیشن نے مزید کہاکہ وہ لفاظی باتوں پر یقین نہیں رکھتے زمینی حقائق کے مطابق کام ہونا چاہیے ماضی میں کلسٹر بجٹ کا غلط استعمال کیا گیا لیکن اب ایسانہیں ہوگا کلسٹر بجٹ کے غلط استعمال کو روکا جائے گا کلسٹر بجٹ معصوم بچوں کی امانت ہے اور اس امانت میں خیانت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بعدازاں سیکرٹری سیکنڈری تعلیم بلوچستان غلام علی بلوچ نے گرلز و بوائز ہائرسیکنڈری اسکول اوتھل کا دورہ کیا اور گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا بھی دورہ کیاسیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن غلام علی بلوچ نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کے امتحانی مرکزکی طالبات کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ طلباء کی نسبت طالبات بہتر انداز میں پیپر حل کررہی ہیںسیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن غلام علی بلوچ نے مزید کہا کہ آئندہ وہ پورے ضلع کا تفصیلی دورہ کرینگے اور تعلیمی صورتحال پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی اور ڈسٹرکٹ آفیسر(فیمیل)ایجوکیشن لسبیلہ محترمہ نیئر یاسمین،پرنسپل محمد رضوان مرزا، ہیڈمسٹریس مس رخسانہ کوثر، فوکل پرسن EMIS محمد اطہر اور یونیسیف کے اسسٹنٹ کو آرڈینٹر مختار بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں