حب:زاہد شیخ کو اغوااور قتل کے خلاف شیخ برادری کا حب شہر اور حب بائی پاس پر احتجاج قومی شاہراہ کو ٹریفک کے بند کردیا گیا

جمعہ 6 مئی 2022 21:47

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) زاہد شیخ کو اغوااور قتل کے خلاف شیخ برادری کا حب شہر اور حب بائی پاس پر احتجاج قومی شاہراہ کو ٹریفک کے بند کردیا گیا حتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی قومی شاہراہ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں متوفی زاہد شیخ کے ورثا کا کہنا ہے زاہد شیخ صبح سدرن بائی پاس حب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جنھیں عید کے دن اغوا کیاگیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ زاہد کے اغوا کا رپورٹ بھی تھانے درج کرایا تھا شیخ برادری کے سرکردہ شخصیت وڈیرہ بابو فیض شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے فون پر یقین دہانی کراویا کہ تین دنوں تک قاتلوں گرفتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہم اس وقت ضلع بھر میں جاری احتجاج ختم کررہے ہیں ۔ پولیس کو قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے تین دن کا مہلت دیتے ہیں قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر ہم بھرپور احتجاج کریں گے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں