فشریز محکمے کو جب بھی ٹرالر مافیا کے خلاف آپریشن کیلئے بوٹ کی ضرورت ہوگی وہ اپنا بوٹ اور ہرممکن تعاون کیساتھ گجہ ٹرالر مافیا کی نشاندہی دینے کو تیار ہیں،اسسٹنٹ کمشنر حب

پیر 16 مئی 2022 23:48

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ساحلی پٹی گڈانی کی سمندری حدود میں گجہ ٹرالر مافیا کی روک تھام اور سمندری حیات کی تحفظ کیلئے جوائنٹ پٹرولنگ ٹیم تشکیل دینے پر انتظامی افسران اور ماہیگیران متفق ہو گئے پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی حب یونس رضا, پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر علی, فشریز ڈیپارٹمنٹ سے عبدالجیل اور اسسٹنٹ ڈائرریکٹر افتخار بادینی تحصیلدار گڈانی عبدالمنان اور ماہی گیران گڈانی نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء نے لسبیلہ کی ساحلی پٹی پر غیر قانونی فشنگ کی روک تھام میکنانزم بنانے کی منظوری دی۔ انجمن ماہی گیران گڈانی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گجہ اور ٹرالر مافیا غیر قانونی فشنگ سے ماہی گیر طبقے کو نان شبینہ کا محتاج بنانے اور سمندری حیات کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ محکمے کے پاس وسائل کی کمی ہے ان کا پٹرولنگ بوٹ کئی عرصوں سے نان فنکشنل ہے۔

اس کے باوجود بھی محدود وسائل میں ابتک کوشش کررہے ہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور ماہی گیر تعاون کریں تو کس حد تک غیر قانونی فشنگ کی تدارک ہوسکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب ڈی ایس پی حب گڈانی سرکل اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر نے ماہیگیروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ماہی گیروں نے انتظامی افسران کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فشریز محکمے کو جب بھی ٹرالر مافیا کے خلاف آپریشن کیلئے بوٹ کی ضرورت ہوگی وہ اپنا بوٹ اور ہرممکن تعاون کیساتھ گجہ ٹرالر مافیا کی نشاندہی دینے کو تیار ہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اس وقت سیزن کو دو ہفتے باقی ہیں ماہ اگست میں نیا سیزن شروع ہوگا تو پیٹرولنگ کی جوائنٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جس میں فشریز اہلکاروں کے ساتھ پولیس, لیویز اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار مشترکہ گشت کریں گے۔ اگر گڈانی میں کوئی ٹرالرز نظر آے تو انجمن ماہی گیران کے نمایندے براہ راست اے ڈی فشریز , اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار گڈانی کو اطلاع کریںگے۔ اے ڈی فشریز نے بتایا کہ اگست تک ان کی پٹرولنگ بوٹ بھی تیار ہوجائے گی جو کہ ابھی مرمت کے مراحل میں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد ظہیر, ڈی ایس پی حب گڈانی سرکل یونس رضا اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے میجر علی نے ماہی گیروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں