آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دنیا تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہی: آغا حسن بلوچ

بدھ 8 جون 2022 22:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2022ء) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دنیا تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور انشا اللہ ہم بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کو اس جدید دور میں تمام تر وسائل بروئے کار لاکر آگے لانے کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حقیقی معنوں میں صوبے کی عوام کیلئے جدوجہد کررہی ہے لسبیلہ یونیورسٹی اور وڈھ یونیورسٹی کے بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد رفیق تبسم ۔

پیربخش کلمتی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ہمارے پاس جو بھی اختیارات ہیں وہ سب استعمال کرکے اپنے صوبے کی بھرپور خدمت کی جائیگی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں اور آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دنیا اس جدید دور میں ترقی کررہی ہے اور اب ہمیں بھی اس جدید دور میں ہر حال میں شامل ہونا ہے اسی لیئے بیلہ اور اوتھل سکولوں میں لیب کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سائنس کاروان کو مزید فعال کیا جارہا ہے اور جلد لسبیلہ میں بھی سائنس کاروان موبائل لیب فراہم کیا جائے گا جس سے ہمارے مستقبل کے ہونہار مزید مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کو پسماندگی سے نکالنے کیلئے بھی جدوجہد کریں گے لسبیلہ یونیورسٹی اور وڈھ کیمپس کیلئے مزید گرانٹ مختص کروائیں گے تاکہ یونیورسٹی مزید بہتر بن جائے اور اسی وجہ سے وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی سے میٹینگ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر حاجی قادر بخش خاصخیلی ۔

(جاری ہے)

وڈیرہ رزاق جاموٹ ۔عمران شاہوک بھی موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں