اوتھل پولیس کی کارروائی ،اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 29 مارچ 2023 22:50

اوتھل پولیس کی کارروائی ،اشتہاری ملزم گرفتار
اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) اوتھل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کوگرفتارکر لیا ۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل سرکل محبوب علی گچکی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل یارمحمد کمانڈو نے پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد برسات رونجھو، اسسٹنٹ سب انسپکٹرعبدالمجیددوداکے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم نصراللہ ولد حمیداللہ قوم لانگو سکنہ منگوچرقلات حال جنار اوتھل کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم واردات کے بعد کافی عرصے سے روپوش تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اوتھل پولیس کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملزم اوتھل پولیس کی گرفت میں آیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مزید اضلاع کو مطلوب ہونے کے انکشافات ہیں جس کے مطلق معلومات کی جارہی ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں