اوتھل ،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 6 افراد زخمی

جمعرات 21 مارچ 2024 20:07

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) اوتھل کے قریب آہورہ کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 6 افراد زخمی۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ شب لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 15کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ آہورہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اورمخالف سمت سے آنے والے ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ اوتھل اور ریسکیو1122 کی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں