حب اور لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم 25سے29مارچ تک کا آغاز کردیا گیا

پیر 25 مارچ 2024 23:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) حب اور لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم 25سے29مارچ تک کا آغاز کردیا گیا ہے،دونوں اضلاع کے انتظامی افسران نے ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مکمل کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق حب اور لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، دونوں اضلاع کے انتظامی افسران نے ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مکمل کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے ای پی آئی سینٹر حب میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلاکر 5 روزہ مہم کاآغاز کردیا ،ڈبلیو ایچ او کے نیشنل اسٹاف افسر برائے ضلع حب ڈاکٹر نذیر نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کے سیوریج لاِئن کی سیمپلنگ کے بعد پولیو وائرس پازیٹیو ہونے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد حکام کی جانب سے پولیو کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے،لسبیلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ڈی ایچ او لسبیلہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 25 تا 29 مارچ تک جاری رہے گی، لسبیلہ میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے 47834 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، ضلع بھر میں 145 موبائل ٹیم گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، 14 فکسڈ سینٹرز اور مختلف مراکز صحت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا نے اور 5 ٹرانزیٹ پوائنٹ پر بین الصوبائی بس اڈوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں