ہندو برادری کے مذہبی تہواروں پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہتری انتظامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی لسبیلہ

جمعہ 5 اپریل 2024 13:03

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ہندو برادری کے مذہبی تہواروں پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرتے ہوئے کیے جائیں گے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم سے ہنگلاج نانی مندر کی ایڈمنسٹریشن کے عہدیداران مول چند اور ایندر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی لسبیلہ سے ہندو برادری کے سالانہ تہوار نوراتری اور سالانہ میلہ کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے بات چیت کی ۔ ایس ایس پی نے ملاقاتیو ں کو یقین دلایا کہ ہندو برادری کے مذہبی تہواروں پر ڈسٹرکٹ پولیس لسبیلہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں