خیبر ایجنسی کی تیز تر ترقی ہمارا اولین فرض ہے،ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری

حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے، کچھ عناصر ترقی کے عمل کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارالے رہے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی اُمور

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) حالیہ سروے میں ہم نے اُن بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جو عرصہ دراز سے حل طلب تھے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی مذہبی امور ڈاکر پیر محمد نورالحق قادری نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفو د سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم، پینے کی صاف پانی ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیر ان بنیادی مسائل کی حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی توجہ اور تعائون کے ساتھ فنڈز منظور ہوگئے ہیں۔

اور مرحلہ وار تعمیر ی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطیر فنڈز کے خرچ کرنے سے خیبر ایجنسی میں ترقی کی ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بے روزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی اور ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کروانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو عورتوں کیلئے ہیں اُس میں اس سال اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ خیبر ایجنسی کے عوام کے تعائون کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ترقی کے عمل کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارالے رہے ہیں۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ ایسے عناصر کی باتوں پر یقین نہ کرے۔ جو کہ خیبر ایجنسی کی ترقی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ بہت جلد خیبر ایجنسی کے عوام بہت بڑی خوشخبری کیطور پر اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی سکیم بہت بڑے پراجیکٹ پر کام کا آغاز دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے۔ جوکہ خیبر ایجنسی کی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں