برازیل کے صدرارتی امیدوار جیر یولسونیرو چاقو حملے میں شدید زخمی

جمعہ 7 ستمبر 2018 13:16

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) برازیل میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدرارتی امیدوار جیر یولسونیرو گزشتہ روز چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ ملک کی جنوب مشرقی ریاست مناسکریس کے جزڈیفورا قصبے میں انتخابی مہم کے دوران چاقو حملے سے شدید زخمی ہو گئے۔ حملے سے ان کے پیٹ اور چھاتی پر گیرے زخم آئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی امیدوار کے بیٹے فلیویو بولسو نے اپنے والد کے زخموں کے شدید ترین قرارا دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ 60 سالہ صدارتی امیدوار کے جگر اور پھیپھڑے شدید زخمی ہونے سے بڑی مقدار میں خون بہہ گیا ہے ۔

شوشل میڈیا اور برازیلی ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹو سے صدارتی امیدوار کے حمایتوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آورں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں