ڈپٹی کمشنرلیہ کا بنیادی مرکز صحت سمرانشیب کا دورہ

بدھ 16 جنوری 2019 23:45

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے بنیادی مرکز صحت سمرانشیب کا اچانک معائنہ کیا۔ڈاکٹر ڈسپنسراور سوئپرغیر حاضرپائے گئے جس پر انہوں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جواب طلبی اور بائیومیٹرک حاضری ریکارڈ طلب کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابربشیر،اے سی لیہ کاشف نواز،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت سمرانشیب کااچانک معائنہ کیاجس کے دوران حاضری رجسٹر،سٹور ادویات ،صفائی کا معائنہ کیااور وہاں پر موجود مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکز صحت کے ڈاکٹر،ڈسپنسراور سوئپرکی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر،ڈسپنسر اور سوئپرکے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اور بائیومیٹرک حاضری ریکارڈ طلبی کے احکامات دیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنرنے بوائز مڈل سکول سمرانشیب کامعائنہ کیا۔اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ طالب علموں سے تعلیمی استعداد کار چانچنے کے لیے مختلف سوالا ت کیے اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ سلیبس کے مطابق تعلیمی سال کے تدریسی عمل کو مکمل کرائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزصحت اور سکول میں صفائی کی صورت حال کو مزیدبہتربنانے کے لیے بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں