ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع بھر و بیرون ضلع کے شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے، ایم ایس ڈی ایچ کیو

پیر 30 نومبر 2020 20:45

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع بھر و بیرون ضلع کے شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے،عوام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ پر اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کی کارکردگی جانچنے کیلئے آئوٹ ڈور ، ایمرجنسی و سرجری کے مریضوں کا تناسب دیکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ،ن ڈور ،آئوٹ ڈور،سرجیکل ،گائنی ،لیبارٹری ،ایکسرے،سی ٹی سکین ،الٹرا سائونڈ ،ای سی جی کے 1لاکھ 88ہزار2سو 54سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں،انہوں نے بتایا کہ ماہ ستمبر کے دوران او پی ڈی میں 34ہزار4سو47مریض ،ایمرجنسی میں 16سو83مریض ،انڈور میں 20ہزار5سو73مریض ،ڈائلیسیسز یونٹ میں 883مریض،سرجری کے 321مریض اورگائنی کے 524مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات فراہم کی گئیں ماہ ستمبر میں لیب انوسٹیگیشن کے آئوٹ ڈور2901مریض ،انڈور 5449مریض ،ایکسرے یونٹ میں او پی ڈی کے 1324انڈور کے 942مریضوں ،الٹرا سائونڈ یونٹ میں اوپی ڈی کے 2543انڈور کے 987 مریضوں ،سی ٹی سکین یونٹ میں او پی ڈی کے 156،انڈور کے 604مریض،ای سی جی یونٹ میں او پی ڈی کے 1003انڈور کے 930مریضوں کو سہولیات دی گئیں ،اسی طرح ماہ اکتوبر کے دوران او پی ڈی میں 34ہزار7سو73مریض ،ایمرجنسی میں 15ہزار107مریض ،انڈور میں 13ہزار98مریض ،ڈائلیسیسز یونٹ میں 884مریض،سرجری کے 344مریض اورگائنی کے 523مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات فراہم کی گئیں ماہ اکتوبر میں لیب انوسٹیگیشن کے آئوٹ ڈور9622مریض ،انڈور 16214مریض ،ایکسرے یونٹ میں او پی ڈی کے 1302انڈور کے 1105مریضوں ،الٹرا سائونڈ یونٹ میں اوپی ڈی کے 2259انڈور کے 1041 مریضوں ،سی ٹی سکین یونٹ میں او پی ڈی کے 124،انڈور کے 439مریض،ای سی جی یونٹ میں او پی ڈی کے 773انڈور کے 876مریضوں کو سہولیات دی گئیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں32مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ،اوپی ڈی کے شعبہ جات میں اضافہ،ہیپٹائٹس ،این سی ڈی کلینک،بچوں کے 50بیڈز کے یونٹ،4نئے آپریشن تھیٹر،ڈائیلیسز یونٹ میں 5نئی مشینوں کی تنصیب،،سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم کی تنصیب،کلر ڈاپلر الٹر سائونڈ سروس، پی سی آر لیب،ڈیجیٹل ایکسرے،3جدید ایکسرے کی بڑی مشینیں ،اینالاگ ایکسرے مشین ،آرتھوپیڈک سرجری کیلئے جدید ایکسرے مشین،ڈینٹل یونٹ میں 3نئے جدید ڈینٹل یونٹ ،جدید فزیو تھراپی مشینیں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جارہی ہیں،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے مین میڈیسن سٹور میں مختلف ادویات موجودہیں،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء حکومتی ممبران اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے 340بیڈز کے نوٹیفیکیشن کے بعد بجٹ میں اضافہ کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ جنوبی پنجاب کے سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہسپتالوں میں سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا درجہ اختیار کرجائے گا،اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر احسان اللہ سنی،ایڈمن آفیسر علی حیدر،آئی ٹی آفیسر محمد ندیم،پرکیورمنٹ آفیسر محمد وقاص،اسسٹنٹ ایڈمن عمران چانڈیہ بھی موجود تھے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں