ذ*حالیہ شدید بارشیں ‘ ڈنڈو پل انقلاب روڈ محلہ ہارون آباد کا پل ٹوٹ گیا

بدھ 6 مارچ 2024 21:30

غ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) حالیہ شدید بارشوں کے باعث پشاور کے علاقہ سوڑیزئی پایاں کے قریب ڈنڈو پل انقلاب روڈ محلہ ہارون آباد کا پل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دیگر علاقوں کی طرح پشاور میں بھی بارشوں کی وجہ سے نقصانات ہو چکے ہیں اور مذکورہ علاقے میں کئی سالوں سے قائم پل بھی تیز بارش کا نذر ہو گیا پل ٹوٹنے کے باعث مقامی لوگوں کو نہر پارنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دور راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سیکرٹری ریلیف اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سوڑیزئی پایاں کے قریب ڈنڈ پل انقلاب روڈ محلہ ہارون آباد کے پل کی دوبارہ تعمیر کیلئے اقدامات کرے تاکہ مقامی لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہو سکے اور انہیں ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں