{حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کیا ،جسٹس محمد ہاشم خان

پیر 11 مارچ 2024 22:00

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق جناب جسٹس محمد ہاشم خان (قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ) نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کیا اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ سفر کے اوقات میں کسی روایتی پروٹوکول کی ممانعت رکھی جائے اور اس سلسلے میں ہوٹر بجانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اس دوران ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے تاکہ ان کی نقل و حرکت کے دوران عوام کیلیے کوئی تکلیف کوئی خلل پیدا نہ ہوا اور عوامی معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں