لیہ ایپکس باڈی کا17اپریل کو سکانگ چو تھانگ تک احتجاجی مارچ کا اعلان

پیر 15 اپریل 2024 11:10

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں ماحولیاتی تحفظ کے علمبردار سونم وانگچک نے کہاہے کہ لیہ ایپکس باڈی17اپریل کو ہماچل پردیش کی سرحد کے قریب سکانگ چو تھانگ تک پانچ روزہ پیدل مارچ کا آغاز کرے گی تاکہ ان چرواہوں سے اظہاریکجہتی کیا جا سکے جو بڑے صنعتی منصوبوں کی وجہ سے اپنی چراگاہوں سے محروم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہ ایپکس باڈی کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کرلداخ کو ریاست کا درجہ دلانے اور لداخ کے لوگوں کو آئینی حقوق کی ضمانت دلانے کے لئے گزشتہ چار سال سے ایک تحریک چلا رہی ہے۔ سونم وانگچک نے کہا کہ مارچ کا واحد مقصد لداخ کے عوام کو درپیش مشکلات ان حکام تک پہنچانا ہے جنہیں اپنے وعدے پورے کرنے کی ضرورت ہے۔ لیہ ایپکس باڈی نے پہلے 7 اپریل کو سرحد(پشمینہ)مارچ کی کال دی تھی تاکہ ان کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جا سکے جو جنوب میں بڑے صنعتی منصوبوں اور شمال میں مبینہ چینی دراندازی کی وجہ سے اہم چراگاہوں سے محروم ہورہے ہیں،تاہم قابض حکام کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے اور انٹرنیٹ کو 2۔ جی تک محدود کرنے کے بعد مارچ کی کال واپس لے لی گئی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں