زرعی شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،ڈپٹی کمشنر لورالائی

جمعرات 8 اگست 2019 23:49

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس پر اکثریت کا انحصاربھی ہے زرعی ماہیرین کی سفارشات پر عمل کرکے کاشتکاری کو مزید منافع بخش بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقد ہ ایک روزہ سمینار بعنوان ،پائدار زرعی ترقی کے لئے کھادوں کا متوازن استعمال ،میںبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سمینار میں زرعی کالج بلیلی کے پرنسپل اسلم خان نیازی ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شریف بزدار،فوجی فرٹیلائزرکمپنی کے ڈاکٹر محمد ارشاد اور محکمہ زراعت کے آفسران ،زمینداروں اور کاشتکاروںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔زرعی ماہر ڈاکٹرارشاد نے شرکاء کوبتایا کہ متوازن اور متناسب کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ نہایت ضروری ہے اور یہ سہولت فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے تمام کاشتکاروںکو مفت فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کھادوں کامعاشی جائزہ بھی پیش کیا اورکھادوں کے استعمال میں چار رائے یعنی صحیح کھاد ،مقدار ،وقت اور طریقہ استعمال بتایا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف شاہ نے بتایا کہ پانی کی بچت کے لئے زمیندار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریںاور ادویات کے سپرے کے احتیاتی تدابیرکے بارے کاشتکاروںکو بتایا۔ زرعی ماہرڈاکٹر شریف بزدار نے مختلف زرعی عناصر کی کمی بارے تفصیلات بتائیں ۔ آخرمیں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کا شف نبی نے شیلڈ تقسیم کئے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں