لورالائی، عوام پچیس جولائی کو سیکولر ،قوم پرستوں کے عزائم کو ناکام بنا دیں گئے ،مولوی فیض اللہ

غیر جمہوری اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، ملک امان اللہ ناصر وقت دو وقت کی روٹی پانی صحت تعلیم روزگار سے محروم عوام کو سبز باغ دیکھائے جار ہئے ہیں ، الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے ووٹوں کی چوری کی گئی تو ہم سخت رد عمل دینگے، جے یو آئی کے رہنمائوں کاجلسے سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 23:28

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) میختر، ناصرآباد، کلی باور، کلی شبوزئی، کلی ڈلی اور کلی شنواری میں عوام کی جے یو ائی میں شمولیت کے موقع پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی پی بی 4 سے نامزد امید وار سابق صوبائی وزیر مولوی فیض اللہ، ملک امان اللہ ناصر، مولوی نور محمد ناصر، عطااللہ کاکڑ، مولوی صادق خوستی، ملک رشید ناصر، مولوی نصیب اللہ اور دیگر نے کہا کہ قوم پرستوں اور سیکولر جماعتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے عوام پچیس جولائی کو ایم ایم اے کے امید واروں کو ملک بھر میں کامیاب بناینگے لورالائی کو ماڈل ضلع بنانے والوں نے اسکا برا حال کر دیا عوام اس وقت دو وقت کی روٹی پانی صحت تعلیم روزگار سے محروم ہیں عوام کو سبز باغ ایک مرتبہ پھر دیکھایا جارہا ہے لیکن اب عوام انکے نعروں میں نہیں آنے والے انہوں نے کہا کہ جمعیت صاف و شفاف الیکشن کے حق میں ہے کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے لیکن ووٹوں کی چوری کی گئی تو ہم سخت رد عمل دینگے ملک میں حالات کو خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ عام الیکشن کو ملتو ی کر دیا جائے لیکن ہم تمام غیر جمہوری اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہم احتساب چاہتے ہیں لیکن سب کا یکساں ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام ہے جب تک ملک میں عدل و انصاف کا نظام نہیں لایا جاتا ملک میں امن ترقی اور خوشحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے منشور میں سب سے پہلے اللہ کے زمین پر اللہ کا نظام لاگو کرنا اور مخلوق خدا کی بلا امتیاز خدمت ملک میں آزاد خارجہ پالیسی تمام ممالک سے اچھے برادرانہ تعلقات قائم کرنا اور امت مسلمہ کے وحدت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہیں ملک میں سیکولر ازم فحاشی و عریانی کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں صرف اسلامی نظریہ ہی چلے گا قومیت زئی و خیلی کی سیاست زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتی اس سے علاقے میں نفرت بڑھتی ہے صرف ووٹ کے حصول کیلئے اسکا استعمال ہر گز درست عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی کامیاب سیاست کے بدولت آج عوام ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ملک بھر میں عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ ایم ایم اے عوام کی تجات دہندہ پارٹی ہے اور ملک اور قو م کے تحفظ شعار اسلام اور اسلامی نظام کیلئے اور ملک بھر سے ملک دشمن قوتوں لا دین عناصر اور ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں