لورالائی میں عید قربان کے آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانورز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

جمعہ 16 جولائی 2021 20:21

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) لورالائی میں عید قربان کے آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانورز کی قیمتوں کو پر لگ گئے گنج منڈی تو سج گئی لیکن کمزور سے کمزور دنبے اور بکرے کی قیمت بیس ہزار روپے جبکہ گائے بھینس اور اونٹ کی قیمت چالیس ہزار سے ڈیڑہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسے جانب جانوروں کی افغانستان سمیت اندرون ملک غیر قانونی اسگلنگ سے بھی جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور جانور وں کی کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلعی انتظامیہ اسمگلنگ پر فوری طور پر پابندی لگائے تاکہ جانوروں کی کمی کے مسلے پر قابو کیا جاسکے اور اسطرع قیمتوں میں بھی استحکام اسکتا ہے پیو پاری بھی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ ہر مسلمان قربانی کیلئے جانور خرید سکیں اور وہ بھی سنت ابراہیمی پر عمل کرسکیں صاحب جائیداد مسلمان عید قربان پر ان مسلمانوں کو اپنے جانور کے گوشت میں ضرور شامل کریں جو خود قربانی کرنے کی سکت نہیں رکھتے عید قربان ایک اسلامی جزبے کا نام ہے جو کہ مسلمان ہر سال اس پر عمل کرکے سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہیں ہمیں خوشی کے تہواروں میں اللہ تعالٰی اور اسکے رسول کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیئے تاکہ ہم سے اللہ پاک راضی ہوسکے اگر ہم نے قربانی صرف اپنے نام کی مشہوری کیلئے کی اور اسمیں غریبوں محتاجوں اور یتیموں کو شامل نہ کیا تو اسطرع کی قربانی اللہ کے ہاں قبولیت حاصل نہیں کریگی قربانی کے جانور وں کے کھال بھی حقدار افراد کو ملنے چاہیئے تاکہ ان سے انکی مالی مشکلات میں کمی لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں